تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہاہے کہ امریکی خود سے پوچھیں آپ کی زندگیوں، ٹیکسوں سے کسی اور کی جنگ کیوں لڑی جائے؟
اسماعیل بقائی نے کہا کہ آپ کے بیٹوں، بیٹیوں کو لڑنے، جان دینے کے بدلے قرض معافی کی پیشکش کیوں کی جائے؟ امریکی ایسی جنگ کیوں لڑیں جسے اسرائیل جاری رکھنا اور مزید وسعت دینا چاہتا ہے؟ ۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ کسی کو اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو ایسی جنگ میں گھسیٹے جو آپ کا انتخاب نہیں، کسی کو اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو توپ کا چارہ بھی بنائے، جنگ کا مالی بوجھ بھی آپ پر ڈالے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کسی کو اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے بچوں کو اپنی غیرقانونی من پسند جنگ کے لیے استعمال کرے، کسی کو اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے بچوں کو کرائے کا جنگجو بنا دے۔















