ہنزہ: صدر مملکت عارف علوی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اس ملک میں سیاحت کی ترقی کے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں اور قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں منعقدہ ایکو ٹورازم کانفرنس سیاحت کے شعبے کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی
گلگت بلتستان میں امن کا مکمل قیام ہے اور یہاں پر خوبصورت سیاحتی مقامات ہیں جس کی وجہ سے سیاحوں کی کثیر تعداد اس علاقے کی جانب راغب ہو رہی ہے کانفرنس میں گورنر راجہ جلال مقپون اور کے آئی یو کے وی سی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے بھی خطاب کیا