سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سلسلہ بعنوان مہمان کے ساتھ ایک گھنٹہ میں معروف اسکالر اور پاکستان کی پہلی خاتون وفاقی سیکریٹری ڈاکٹر معصومہ حسن کو مدعو کیا گیا۔آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے اس موقع پرانھیں خوش آمدیدکہااورانکااستقبال کیا۔
اس موقع پرایڈیشنل آئی جیزای اینڈ ٹی،کراچی کے علاوہ ڈی آئی جیزہیڈکوارٹرزسندھ، فائنانس،ٹی اینڈ ٹی،سی پی سی سی،ایس آرپی، آپریشن،ساؤتھ زون،ڈی ایل برانچ،سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ سمیت ایس ایس پیزسینٹرل، ایسٹ و دیگر سینئرپولیس افسران بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر معصومہ حسن نےشرکاء کو پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی اوراہداف کے حصول میں کی جانیوالی جستجو کو نتیجہ خیزبنانے سے متعلق کہاکہ آپ عام لوگوں میں پولیس کے ایک اچھے اورمثبت تاثر کواجاگر کرنیکے لیئے پولیسنگ کے مجموعی اقدامات کو عوام دوست بنائیں۔
اس موقع پر آئی جی سندھ نے معصومہ حسن کو سندھ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈپیش کی ۔