پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر بلوچستان کے قریب ایک چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ڈبل ڈور گاڑی میں سیٹوں کے نیچے چھپائی گئی20 کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش برآمد کرکے منشیات کے ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔
پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یباً 2 کروڑ روپے ہے۔
ایک اور کارروائی کے دوران 08 تارکین وطن گرفتارکیے۔ یہ تمام پاکستانی شہری ہیں اور غیر قانونی طور پربیرون ملک جانیکی کوشش کر رہے تھے۔ برآمد شدہ منشیات، ڈبل ڈور گاڑی،01 اسمگلر اور 08تارکین وطن کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے
پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر ریٹائر ڈاکٹر محمد طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔