کراچی:آئی جی سندھ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیرشیخ نے اسٹریٹ کرائم،موٹرسائیکل لفٹنگ،موبائل فونز اسنیچنگ کے خلاف پولیس حکمت عملی اورلائحہ عمل کا تفصیلی احاطہ کرتے ہوئے سی آئی اے کی تنظیم نو کے حوالے سے تمام تر عملی اقدامات پر مشتمل مسودہ بھی پیش کیا۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ سمیت آپریشن،سی آئی اے، فائنانس،زونل ڈی آئی جیز،ضلعی/انویسٹی گیشن،اے وی سی سی، ایس آئی یو کے ایس ایس پیز،اور آپریشنز سندھ وایڈمن سی پی او کے اے آئی جیز نے بھی شرکت کی۔
آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو اجلاس میں کیئے جانیوالے فیصلوں پر جلدسےجلدعمل درآمد اورروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کرنیکی ہدایات دیں۔
اجلاس میں
اے سی ایل سی کا نام تبدیل کرکے اینٹی وہیکلزکرائم یونٹ (AVCU)رکھنے ۔
بھتہ مافیا، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان کے خلاف حکمت عملی کو موثر بنانے کے لیے اے وی سی سی کو ایس آئی یو میں ضم کرنے
موٹرسائیکل لفٹنگ/اسنیچنگ کی روک تھام کے لیئے اینٹی موٹر سائیکل کرائم اسکواڈ بنانے اور
موبائل فونزاسنیچنگ کی روک تھام کے لیئے اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا
آئی جی سندھ نےڈی آئی جی سی آئی اے کو جرائم کے خلاف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے۔ مختلف علاقوں میں ناکہ بندی وپیٹرولنگ کی بھی ہدایات دیں۔