اہلیان ہنزہ کا اپنے بہادر سپوت لیفٹینٹ کرنل راشد کریم شہید کا شاندار اسقتبال – جس راستے سے جسد خاکی نے گزرنا تھا ، لوگوں اس سڑک کے دونوں اطراف استقبال کے لیے گھنٹوں کھڑے رہے – جسد خاکی کی آمد سے تدفین کے بعد فوجی سلامی تک کے انتہائی ۔ جذباتی مناظر دیکھے گئے۔لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ گلگلت کے علاقے جوٹیال میں ادا کی گئی جس کے بعد جسد خاکی بذریعہ ہلی کاپٹر آبائی علاقے ہنزہ روانہ کیا گیا جہاں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ شہید کی تدفین کی گئی۔ جنازہ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور فوجی افسران کے علاوہ مقامی افراد کی بڑی تعداد شریک تھی۔ شہید کیپٹن عارف اللہ کی نماز جنازہ میں بھی اعلیٰ افسران نے شرکت کی واضح رہے کہ اس بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک فوج کے افسران سمیت چار اہلکار بھی شہید ہوئے تھے۔