لورین بوتھ کا کہنا تھا کہ اسلام ایک آفاقی مذہب ہےاور اس کی تعلیمات سے دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے
یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اس تقریب میں موجود ہے
مجھے یہاں آکر محسوس ہوا کہ امت مسلمہ کا تصور کس قدر طاقتور اور فطری ہے
یہاں بالکل بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہورہا اپنائیت کے جذبات عروج پر ہیں
الحمدللہ یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں کہ اس نے ہمیں اسلام کی روشنی بخشی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے کیا
قرآن جیسی عظیم کتاب بھی عطا کی
کیرکٹر ایجوکیشن فائونڈیشن میں بچوں کی بہترین تربیت اور ذہن سازی کی جاتی ہے جہاں سے وہ معاشرے کے بہترین فرد بن کر نکلتے ہیں
تقریب سے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون، ریٹائرڈ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی و دیگر اہم شخصیات نے بھی خطاب کیا