پاکستان آٹو پارٹس شو 2019 کا کامیاب انعقاد

کراچی ،ویب ڈیسک :بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں اور نمائندوںنے اپنی مصنوعات کی نمائش کی
اس اہم صنعتی شو ’’ پاکستان آٹو پارٹس شو‘‘ کا انعقاد کراچی ایکسپو سینٹر میں 12 اپریل سے 14 اپریل تک ہوا
پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ ایسیسریزیز مینوفیکچررز پیپس نے شو 2019 کا انعقاد کیا
ایکسپو میں 244 کمپنیوں سمیت ملک میں سرمایہ کار کرنے والی نئی کمپنیاں KIA اور چینگن نے بھی شرکت کی
نمائش میں دیگر ممالک کی کمپنیوں سمیت پاکستانی کار ساز ادارے بھی اپنی گاڑیوں اور ٹیکنالوجی پیش کریں گے
شو میں صنعت سے وابستہ شعبوں آلات ، مشینری اور خام مال فراہم کرنے والے اداروں کو بھی نمائندگی ملی
پاپام کے چیئرمین محمد اشرف شیخ، اور پیپس شو 2019 کے چیئرمین مشہود علی خان نے نمائش کے اغراض و مقاصدپیش کیے
نمائش میں صنعت سے وابستہ کمپنیوں، مینوفیکچررز اور دیگر شعبہ جات کے نمائندہ گان اور شہریوں نے شرکت کی