میزبان نےآپ کے سامنےاس نے ایک گلاس بھر کر کولا رکھ دی…
برف اُس میں تیر رہی ہے… آپ سوچتے ہیں ایک گلاس پینے سے کیا ہوگا…
اور یہ سوچ کر آپ ہاتھ بڑھا کر گلاس اٹھا لیتے ہیں…
لیکن… آپ کو شاید اندازہ نہیں کہ اس گلاس مشروب میں شامل اجزاء کتنے خطرناک ہیں…
اس ایک گلاس میں دس چمچے چینی ہوتی ہے…
یہ مقدار اتنی ہے کہ اگر اس میں فاسفورک ایسڈ نہ ملا ہو توآپ فوراً اُلٹیاں کردیں
کوک کے فارمولے میں شاملE 150d اور E 952 دراصل Sodium cyclamate ہے
یہ مٹھاس ہماری عام چینی سے 200 گنا زیادہ میٹھی ہوتی ہے۔
اتنی زیادہ مقدار میں میٹھا پینا جگر کوشدید متاثر کرتا ہے۔
جگر انسولین دوران خون میں بڑھا کر باقی شوگر کو چربی بنانا شروع کردیتا ہے۔
کچھ دیر میں جب کیفین خون میں پوری طرح شامل جاتی ہے جو بلڈ پریشر بڑھاتی ہے۔
اگر دماغ Adenosine وصول کرنابند نہ کرے تو آپ اسی ڈرائنگ روم میں سو جائیں۔
لیکن کیا وجہ ہے کہ اس قدر ہائی شوگر کے باوجود دماغ مطمئن رہتا ہے؟
وہ Dopamine ہارمونز ہیں جو خون میں شامل ہوکر آپ کو مطمئن کرتے ہیں کہ“ سب اچھا ہے”
دراصل ہیروئین کے نشئی کے ساتھ بھی دماغ بلکل اسی قسم کا برتاؤ رکھتا ہے۔
آگے کے مراحل اس سے بھی زیادہ پیچیدہ اور صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔
کیلشیم، زنک اور میگنیشیم کی بڑھتی ہوئی مقدار کو گردے کس پریشانی کے بعد ٹھکانے لگاتے ہیں اس کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے
تاہم اس کے مقابلے میں معذرت کرنا انتہائی آسان …