جماعت اسلامی پاکستان کے تحت کراچی عوامی مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں شہر کراچی کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف عوامی مارچ کا اعلان کیا۔ شہر میں جگہ جگہ عوام کو شرکت کے لیے دعوت دینے کی غرض سے کیمپ لگائے گئے۔ تاجر برادری، علماء، اساتذہ وکلاء و دیگر شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت و حمایت کا اعلان کیا۔ اقلیتی برادری نے بھی اپنی مکمل حمایت اور بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ مارچ میں خواتین، بچے، بزگ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کریں گے۔