پنجاب میں مضر صحت فوڈ پیکجنگ کے خلاف مہم کا آغازکردیا گیا۔ سٹائروفوم سے نان فوڈ گریڈ فوڈ پیکجنگ تیار کرنے والی فیکٹری سیل کرکے سٹائرو فوم سے بنے 7ہزار کپ، باکس اور پلیٹیں ضبط کرلی گئیں۔
پیکجنگ فروخت کرنے والی دکانوں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ اگر آئندہ وہ اس قسم کی کارروائی میں ملوث پائے گئے تو مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر پیکیجنگ کیلیے سٹائروفوم کے استعمال پر مکمل پابندی ہے۔
سٹائروفوم کا استعمال دماغی و قلبی امراض کے ساتھ ساتھ کینسر کا باعث بھی ہے جبکہ سٹائروفوم پیکجنگ سے ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے۔ سٹائروفوم پر پابندی وزیراعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم پر عمل درآمد کی ایک کڑی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ترقی یافتہ ممالک میں اس کے استعمال پر پابندی ہے