پوری دنیا فری انٹرنیٹ استعمال کرے گی؟

چائنہ کی کمپنی نے پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اہم منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کی ایک مشہور کمپنی لنک شیور نے پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹر فراہم کرنے کے ایک اہم منصوبے کا اعلام کیا ہے

 

چینی کمپنی کے مطابق 2026تک کمپنی ایک دو نہیں بلکہ 272سیٹلائٹ مدار میں بھیجے گی جو پوری دنیا کا احاطہ کرتے ہوئے مفت وائی فائی فراہم کریں گے

 

پہلا سیلٹلائٹ لنک شیور ون جلد روانہ کیا جائے گا جبکہ 2020ء میں 10مزید اور 2026 تک 272 سیٹلائٹ خلا میں کام شروع کردیں گے

اس وقت دنیا میں چار ارب لوگ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں جو کہ دنیا کی مجموعی آبادی کا نصف سے زائد ہے

گوگل پروجیکٹ لون نے بھی گرم غباروں کے ذریعے ترقی پذیر ممالک میں وائی فائی سگنلز بھیجنے کا ایک منصوبہ شروع کیا تھا جو آگے نہ چل سکا

لنک شیور کے منصوبے کے بعد امید پیدا ہوئی ہے کہ دنیا کی بڑی آبادی انٹرنیٹ سے وابستہ ہوجائے گی