پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص اشیاء کے خلاف بڑی کارروائی
ایکسپائر غیر ملکی اشیاء کی فروخت کا مکروہ دھندہ بے نقاب
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں 7 گھنٹے طویل آپریشن
گلبرگ لاہور میں معروف چین کی 3 کافی آوٹ لیٹس/ گودام سیل
7 ہزار 954 کلو گرام ملکی و غیر ملکی زائدالمیعاد کافی فلیورز اور پاؤڈر برآمد
ایک ہزار 140کلو ایکسپریسو کافی، 702 کلو ماچا گرین ٹی برآمد
447 کلو وائٹ چاکلیٹ پاؤڈر، 480 کلو امپورٹڈ چائے برآمد قبضے میں لی گئی
352 کلو مختلف پاؤڈر اور سیرپ بھی برآمد
1328 کلو ہاٹ چاکلیٹ، 635 کلو ڈارک چاکلیٹ پکڑی گئی
زائدالمیعاد اشیاء کی ایکسپائری ڈیٹ کی تبدیلی کا دھندا بند
دوبارہ لیبلنگ کی جار ہی تھی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلسازی کا دھندہ کرنے پر آؤٹ لیٹس مالکان کے خلاف مقدمہ درج
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نےریکی سے مکروہ کام کا سراغ لگایا
بلا تفریق کارروائیاں کر رہے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان
لاہور: مافیا جتنا بھی طاقتور ہو، ملاوٹ کو جڑ سے ختم کریں گے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان