کانفرنس کا افتتاح پیما کے صدر ڈاکٹر افضل میاں نے کیا ،
صدر احمد سلمان اور سندھ کے سیکریٹری ڈاکٹر عبدالعزیز بھی موجود تھے
کنونشن ڈاکٹروں کی تخلیقی و علمی سرگرمی کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، مقررین
کانفرنس میں ماہرین نے اپنے مقالات پیش کیےاور طبی اصولوں کو اسلام کی روشنی میں بیان کیا
کنونشن میں 8ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مختلف بیماریوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی
دل، دماغ، سینے کے امراض ، شوگر اور سرجری کے حوالے سے ماہرین نے تجربات پیش کیے
ورکشاپس میں مجموعی طور پر 600سے زائد ڈاکٹرز نے شرکت کی
پیما کے کنونشن میں دوا ساز کمپنیوں نے اسٹال لگائے
پیما ہر سال کنونشن کا اہتمام کرتی ہے جس سے بیماریوں اوربچائو سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جاتی ہے
ڈاکٹر احمد سلمان غوری، نثار احمد صدیقی ،ڈاکٹر میاں افضل،ڈاکٹر عزیز الرحمٰن ڈاکٹر مبین اختر ،ڈاکٹر عبداللہ تقی و دیگرشریک تھے
(پیما) سندھ کا دو روزہ سولہواں کنونشن آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں منعقد ہوا