ملک بھر میں 10لاکھ گھروں کے منصوبے کا آغاز

گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ملک بھر میں ۱۰ لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے ”کمانڈرسٹیٖ“ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا۔ چیئرمین کمانڈر بلڈرز (ایس ایم سی پرائیوٹ لمیٹڈ) کمانڈر (ر) محمد ذاکر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ویژن 2040ء کے تحت کامیابی کی منازل تیزی سے طے کرتے پروجیکٹ کواب ہرخاص وعام ”کمانڈرسٹی“ کے نام سے جانتا ہے جوخالصتاً انسانی فلاح وبہبود اوررضائے الٰہی کے حصول کی خاطر پورے ملک میں 10 لاکھ گھروں کی تعمیر کا عظیم الشان منصوبہ رکھتا ہے۔جس کا آغاز کراچی میں 5ہزاررہائشی یونٹس کی تعمیر سے کیا گیا ہے جو 2025ء تک پایۂ تکمیل کو پہنچے گا اوربعدازاں اس منصوبے کی مزید وسعت دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ہاؤسنگ پروجیکٹ ہے جس میں انتہائی سستے اوراعلیٰ معیار کے مطابق تیارشدہ گھر نہایت آسان شرائط پرضروریات زندگی کی جملہ سہولتوں، ملازمت وکاروبار کے مواقعوں سمیت اپریل 2020ء سے رہائش اختیار کرنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ عوامی فلاح کومدنظررکھتے ہوئے تعمیر ہونے والے ہر100میں سے 5 گھر مستحق بیوہ خواتین، بے آسرا یتیم بچوں اورذریعہ معاش اختیار نہ کرسکنے والے معذورین کو فی سبیل اللہ رہائش کے لیے دیے جائیں گے۔

تعلیمی سہولیات کے ضمن میں اسکولوں، کالجوں اوریونیورسٹی پر مشتمل متعدد ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ بنائے جارہے ہیں اورپہلا اسکول اپریل 2020ء سے اپنا کام شروع کردے گا۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی درجہ کا ایک اسپورٹس کمپلیکس،6مساجد، ایک یتیم خانہ، بے سہارا بزرگوں کے لیے اولڈ ہوم، جدید سہولتوں سے مزین اسپتال، ہیلتھ کیئرسینٹرز، ایمبولینس سروس، جدید خطوط پراستوارسیکورٹی اورفائرسیفٹی کا ہائی ٹیک نظام سمیت  لاتعدادسہولیات فراہم کی جائیں گی۔