منی مرگ وادی گریز تحصیل شونٹرضلع استور گلگت بلتستان کا رہائشی بچہ عابد شیخ
کل اسکول سے گھر آتے ہوئے لاپتہ ہوا
آج بچے کی لاش بھارتی زیر انتظام کشمیر وادی گریز اچھورا (سنڈیال) کے قریب
دریائے کشن گنگا سے ملی ہے
ورثاء کا مطالبہ ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر
لاش ورثاء کو حوالے کرنے کے لیے اقدام کریں
لواحقین نےاپیل کی ہے کہ حکمران، ارکان پارلیمنٹ، سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماء،
صحافی اس سلسلے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
لاش جس علاقے میں ہے وہ کنٹرول لائن سے 4سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے
ورثاء ایل او سی کے قریب پاکستانی زیر انتظام علاقے آخری گاؤں دودگئی میں منتظر ہیں