اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب سے کم پاکستانی ٹیکس دیتے ہیں، 30 جون تک اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں سب شرکت کریں، ٹیکس نہیں دیں گے تو ملک اوپر نہیں اٹھے گا۔
وزیراعظم نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق ہمارے پاس بہت سے معلومات ہیں جو پہلے کبھی کسی حکومت کے پاس نہیں تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں کہ 30 جون تک اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں سب شریک ہیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔
تحریک انصاف کی حکومت رواں مالی سال معاشی ترقی کا طے شدہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
معاشی ترقی کی شرح نمو 6.2 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 3.3 فیصد رہی، زراعت اور صنعت کے شعبوں کی ترقی کے اہداف حاصل نہ ہو سکے تاہم بجلی اور گیس کے شعبوں میں ریکارڈ ترقی ہوئی، آئندہ مالی سال کیلئے معاشی ترقی کی شرح کا ہدف 4 فیصد رکھے جانے کا امکان ہے۔