عالمی یوم بحر پر پاک بحریہ کی ویڈیو ریلیز

پاک بحریہ اقوام عالم کے ساتھ آج سمندروں کا عالمی دن منا رہی ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ

سمندروں کے عالمی دن کے لیے اس سال اقوام متحدہ کا منتخب موضوع “صنف اور سمندر ” ہے جس کا مقصد اس شعبہ میں خواتین کے کردار کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ

اس کے علاوہ اس دن کو منانے کا مقصد سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اورانسانی سرگرمیوں کے سمندر پر اثرات سے عالمی برادری کو روشناس کرانا ہے – ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ سمندری وسائل کے محفوظ اور دیرپا استعمال کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ

اس سلسلے کےنمایاں اقدامات میں ساحل اور سمندر کی صفائی، سمندری وسائل سے آگاہی کیلئے واک ، لیکچرز اور سیمینارزکا انعقاد شامل ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ

آج کےدن ہم سمندروں سے جڑی معیشت میں خواتین کے اہم کردار اور سمندری وسا ئل کے دیر پا استعمال اور بقا کےلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ نیول چیف کا سمندروں کے عالمی دن پر پیغام

اس دن کی مناسبت سے سمندر اور سمندری وسائل سے آگاہی کیلئے پاک بحریہ نے مختصر ویڈیو بھی ریلیز کی ہے – ترجمان پاک بحریہ