وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے عہدیداران کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات سندھ عمران عطا سومرو، سیکرٹری جنرل اے پی این ایس سرمد علی ، سنئیر نائب صدرقاضی اسد عابد ، رفیق پیرزادہ، یونس مہت، بلال فاروقی، ، قاضی سجاد، منگل داس، نصراللہ جمالی، زاہدہ عباسی، ممتاز پھلپھوٹو، امتیاز قاضی، حسینہ جتوئی، سعد عباسی، اقبال حسین تینیو، عمیر عثمان، منصور کورائی اور دیگرشریک تھے۔اجلاس میں اخباری صنعت کو درپیش مسائل، اشتہارات کی ادائیگیوں میں درپیش مشکلات سمیت دیگر اشیوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعید غنی نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ اخباری صنعت اور اس سے وابستہ افراد کو تمام تر سہولیات فراہم ہوں۔اشتہارات اور ادائیگیوں کا شیڈول اس طرح وضع کیا جائے گا جس سے تمام اخبارات کو بجٹ کے مطابق اشتہارات اور ادائیگی ممکن ہوسکے۔ان کا کہنا تھا کہ اخبارات کے مالکان بھی سندھ حکومت کے تمام مثبت اقدامات کو عوام کے سامنے لائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اشتہارات کی منصفانہ تقسیم اور ادائیگیوں کےشیڈول کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔شفافیت میری اولین ترجیح ہے اور میری پوری کوشش ہوگی کہ کسی بھی اخبار یا ادارے کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔