پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں کورس کے شرکاءاور فیکلٹی ممبران سے خطاب۔ ترجمان پاک بحریہ
نیول چیف نے پاکستان نیوی سے متعلق اپنے وژن اور پاکستان نیوی کے جاری منصوبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ترجمان پاک بحریہ
ہم پاک بحریہ کو چاروں جہتوں میں ایک نا قابلِ تسخیر فورس بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، نیول چیف
پاک بحریہ پاکستان کے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی
سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے بے پناہ سمندری وسائل جڑے ہیں جن سے ہمیں من حیث القوم استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ نیول چیف
وسائل کے حصول اور دنیا پر اپنی بالادستی قائم کرنے کے لئے ملکوں کے درمیان نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی
پاکستان کے پاس بیش بہا بحری وسائل موجود ہیں اور انھیں استعمال کرکے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے، نیول چیف
نیول چیف نے کورس کے شرکاءکو تاکید کی کہ وہ اپنے مستقبل کی حکمت عملی کے لئے رہنمائی اسلام اور نظریہ پاکستان سے حاصل کریں۔ ترجمان پاک بحریہ
آفیسرز کو چاہئے کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ علم کو قرآن و سنت کی روشنی میں بروئے کارلاتے ہوئے مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کریں۔نیول چیف