31 اکتوبر کو پیش آنے والے سانحہ تیزگام میں شہید ہونے والے 75افراد میں سے 23 شہداء کی میتیں تدفین کے لئے میرپور خاص پہنچائی گئیں۔ میرپور خاص کی عیدگاہ،پلے گراؤنڈ اور جامع مسجد پر شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پورا شہر اُمڈ آیا، قریبی علاقوں سے تبلیغی جماعت کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی جنازے میں شرکت کے لئے پہنچی۔زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنےوالے افراد سمیت بڑی تعداد میں سیاسی اور سماجی تنظيموں کے ارکان بھی جنازے میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔ شہداء کے بلندیٔ درجات کے لئے دعائیں کی گئیں۔ جنازے کے بعد میتوں کی تدفین میرپور خاص قرستان میں کردی گئی۔ 23 جنازوں کی آمد سے فضا سوگوار ہوگئی۔اپنے پیاروں کے دکھ میں عزیزوں کےرقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔
ہولناک سانحے میں بڑی تعداد میں شہداتوں کے بعد محکمہ ریلوے کےڈی ایس ملتان سمیت 6 افسران کو معطل کیا گیا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہے۔