سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حجاج کرام کے لیے ڈبل اسٹوری خیمے متعارف کرادیئے گئے۔ جس کی بدولت کم جگہ میں زیادہ حجاج کرام کو قیام کی سہولت میسر آئے گی۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق چیئرمین اسٹیبلشمنٹ عباس قطان کا کہنا ہے کہ خیمے کی بالائی منزل حجاج کی رہائش کے لئے استعمال کی جائے گی جبکہ گراؤنڈ فلور پر کارکنوں کی رہائش اور کھانے پینے کی اشیاء ذخیرہ کی جائیں گی۔
ابتدائی طور پر ایک ٹینٹ میں آٹھ حجاج کو رہائش فراہم کی جائے گی۔قطان کے مطابق منصوبہ اتھارٹی آف ڈیولپمنٹ آف مکہ اور وزارت حج و عمرہ کے تعاون سے تشکیل پایا ہے۔ واضح رہے کہ ٹینٹ کو آگ لگنے سے محفوظ میٹریل سے تیار کیا گیا ہے جو کہ کہیں بھی آسانی سے لگایا اور سمیٹا جاسکتا ہے۔