کراچی میں جمعیت الفلاح کے زیر اہتمام یوم باب الاسلام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے جمعیت الفلاح کے صدر قیصر خان، عبدالرحمن جسکانی، اطہر ہاشمی اور دوسرے مقررین نے کہا کہ 10 رمضان المبارک وہ اہم دن ہے جس میں سندھ کے خطے میں اسلام کی شمع روشن ہوئی، کفر کی تاریکیاں ختم ہوئیں اور حق کا پرچم بلند بند ہوا_ محمد بن قاسم کے حوصلے اور جرآت نے کم تعداد میں ہونے کے باوجود اسلامی لشکر کو راجہ داہر کے کثیر لشکر کے مقابلے میں فتح یاب کیا_ مقررین نے کہا کہ محمد بن قاسم نے اپنے بہترین حسن انتظام، رواداری، کشادہ دلی اور مساوات سے اہل سندھ کو کو اسلام کا گرویدہ بنا دیاسندھ کے عوام جو صدیوں سے ذات پات کے نظام میں جکڑے ہوئے تھے اسلام کے عدل نے انہیں برابری کے حقوق عطا کیےانہوں نے کہا کہ کہ تعلیمی نصاب سے محمد بن قاسم پر مضمون کا نکالا جانا لمحۂ فکریہ ہے، اس پر معاشرے کے تمام طبقات کو آواز آواز بلند کرنی چاہیے- انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ نوجوانوں خصوصاً طلبہ کو کو اپنے اسلاف کے کارناموں سے آگاہی کے لئے نصاب میں تبدیلیاں کی جائیں، مستقبل کے معماروں کو اسلام کی تاریخ سے متعلق آگاہی دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، جسے پورا کرنے کے لئے لیے حکومت کو ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئیں- معروف شاعر اختر سعیدی نے یوم باب الاسلام کے حوالے سے محمد بن قاسم کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا- تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے