جسارت کے 49ویں یوم تاسیس پراطہر ہاشمی کا پیغام

روزنامہ جسارت کے 49ویں یوم تاسیس کے موقع ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی، رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید، امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،حکومتی و اپوزیشن رہنمائو سمیت سرکاری افسران، اخباری دنیا و میڈیا مارکیٹنگ سے وابستہ افراد کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنان و شہریوں نے شرکت کی مختصر مگر پروقار تقریب میں مقررین نے جسارت کی طویل ترین جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا، عملے و انتظامیہ کو داد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ جسارت آئندہ بھی اسی طرح بے باکی سے حق گوئی کا سفر جاری رکھے گا