سندھ ہائی کورٹ: اقرا یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کو غیر اخلاقی اسائمنٹس کا معاملہ
جسٹس آغا فیصل کا درخواست کی سماعت سے انکار
اخلاق باختہ اسائنمنٹ دینے کے خلاف طالب علم ثوبان جاوید نے درخواست دائر کی تھی
درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی
درخواست دوسرے بینچ میں لگانے کے لیے چیف جسٹس کو ارسال
جماعت اسلامی پبلک ایڈ کے رہنما عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی گئی تھی
ٹیچر شمائل موراج طلبہ و طالبات کو غیر اخلاقی اسائنمنٹس کرنے پر مجبور کر رہے ہیں، درخواست کا متن
اسلامی معاشرے میں غیر اخلاقی موضوعات پر اسائنمنٹس ناقابل قبول ہیں، متن
شمائل موراج کو غیر اخلاقی سرگرمیوں پر برطرف کیا جائے
صوبائی حکومت اور ایچ ای سی کو اس معاملے پر کارروائی کی ہدایت دی جائے، عثمان فاروق ایڈووکیٹ
اسائنمنٹس سے طلبہ اور طلبات میں بے چینی اور عدم تحفظ پایا جاتا ہے۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ
اس طرح کے معاملات کی روک تھام لے لیے حکومت ایک مانیٹرنگ کا نظام مرتب کرے۔ درخواست گزار کا موقف
غیر تربیت یافتہ اور نامناسب سرگرمیوں میں ملوث ٹیچرز کے خلاف کارروائی کا نظام ہونا چاہیے۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ