اسلام آباد ایئر پورٹ روڈ ٹو مکہ میں شامل حاجیوں کو سہولت
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اکثر پاکستانی حجاج کی امیگریشن اور کسٹم پاکستان میں ہو گا
منصوبے سے عازمین حج کو سہولیات میں اضافہ اور سفر کا دورانیہ کم ہوگا
وزیر مذہبی امور نور الحق قادری حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے
وفاقی وزیر کی سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بن طاہر سے ملاقات، حج کے انتظامات پر بات چیت
پاکستان کی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے اعلیٰ سطحی سعودی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا
عمران خان نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں پاکستان کی شمولیت کی درخواست کی تھی
پاکستان کا حج کوٹہ بڑھانے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی وزیر حج کا شکریہ
وفاقی وزیر کی کراچی اور لاہور کو بھی روڈ کو مکہ پروگرام میں شامل کرنے کی درخواست
اسلام آباد کے ساتھ پاکستان کے دیگر شہروں کی روڈ ٹو مکہ میں شمولیت کا جائزہ لیا جائے گا،سعودی وزیر
تمام حجاج ہمارے لئے قابل احترام ہوتے ہیں اور ان کا خیال رکھنا ہمارے فرائض میں شامل ہے. سعودی وزیر ڈاکٹر صالح