خیرپور آواران بلوچستان میں پٹرولنگ کے دوران دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے جوان راحب علی کی نمازہ جنازہ کوٹ ڈیجی کے قریب گاؤں مٹھن فقیر میں پورے فوجی اعزاز کے ادا کی گئی۔ نمازہ جنازہ میں آرمی افسران رینجرز ونگ کمانڈر اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد میں شہید کو انکے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیاگیا۔ شہید راحب علی پاک آرمی کے 22 رجمنٹ میں بطور سپاہی بھرتی ہوئے۔
شہید راحب علی کے والد نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ وہ اپنے وطن کے دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے- شہید کی قبر پر صدر پاکستان وزیر اعظم اور آرمی چیف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔