ہمارے پیارے نبیؐ کی سنت

65

السلام علیکم ! پیارے بچو…!آج ہم پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سنت کو جان لیں گے اور اس پر عمل بھی کرنے کی کوشش کریں گے۔ انشاءاللہ !

پیارے بچو ! آج کی سنت پانی کے بارے میں ہے ۔ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا ہے کہ پانی دائیں ہاتھ سے پینا ہے ، بیٹھ کر پینا ہے ۔ سب سے پہلے بسم اللہ پڑھ کر پینا ہے ۔ پانی کو دیکھ کر پینا ہے ۔ پانی کو تین سانسوں میں پینا ہے ۔ پانی پینے کے بعد شکر الحمدللہ بھی کہنا نہیں بھولنا ۔ پیارے بچو ! ابھی ہم کھانا کھانے کی سنتیں جانے گے اور عمل بھی کرنا بہت ضروری ہے ۔ تمام بچے کھانا کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد ضرور اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا ضروری ہے اور سنت بھی ہے۔ کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں دعا بھی پڑھنا ضروری ہے ۔ کھانا کھانے سے پہلے کی دعا… سب بچے اس دعا کو ضرور یار کر لینا ۔ ” بسم اللہ وعلی برکت اللہ۔”۔۔ شروع اللہ کے نام سے اور اس کے برکتوں کے ساتھ ۔

کھانا کھانے کے بعد کی دعا : ’’الحمدللہ الذی اطعمنا و سقانا و جعلنا من المسلمین۔ ‘‘ تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور مسلمان بنایا ۔” پیارے بچو ! دعا پڑھنے کے بعد کھانا دائیں ہاتھ سے اور بیٹھ کر کھانا سنت رسولؐ ہے ۔

سونے سے پہلے کی دعا : ” اللہم بسمک اموت و احیا ۔” اے اللہ میں تیرے لیے مرتا ہوں اور جیتا ہوں ۔ پیارے بچو ! ہمیشہ با وضو ہو کر سونا سنت ہے ۔ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کے اوپر اپنا دایاں رخسار رکھ کر سیدھی کروٹ سونا چاہیے سو کر اٹھنے کے بعد یہ دعا پڑھنا ہے۔ ” “الحمدللہ الذی احیانا بعد ما اماتنا و الیہ النشور ۔ ” تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے ہیں جس نے ہمیں مار کر زندگی بخشی اور ہم کو انہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ۔

ابھی ہم چھینک انے پر یہ دعا پڑھنا ہے۔۔۔۔۔” الحمدللہ ” چھینک سننے والا جواب میں یہ پڑھنا ہے ۔ یرحمک اللہ کہنا ہے اور اس کے جواب میں چھینکنے والا یہ بولے کہ یھد یکم اللہ و یصلح لکم ۔”

پیارے بچو ! بلندی پر چڑھتے وقت ضرور یہ دعا پڑھیں ” اللہ اکبر” سیڑھی چڑھتے وقت” اللہ اکبر” پڑھیں جب بلندی سے اترتے وقت یہ دعا ضرور پڑھیں ” سبحان اللہ “

گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھ کر نکلنا ہے ۔ ” بسم اللہ توکلت علی اللہ لا حول ولا قوۃ الا باللہ۔ ” ( میں اس گھر سے نکل رہا ہوں ) اللہ کے نام کےساتھ، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اور گناہوں سے بچنے کی ہمت ہے نہ نیکی کرنے کی طاقت مگر اللہ ہی کی توفیق سے۔۔۔

پیارے بچو ! سفر کرتے وقت ضرور یہ دعا پڑھے ” سبحان اللہ الذی سخر لنا ھاذا وما کنا لہو مکر نین و انا الی ربنا لمنقلبون ۔” اللہ تعالی پاک ہے جس نے اس سواری کو ہمارے قبضہ میں دے دیا اور اس کی قدرت کے بغیر ہم اسے قبضہ میں کرنے والے نہ تھے اور بلا شبہ ہم کو اپنے رب کی طرف جانا ہے ۔

پیارے بچوں ! جب بیت الخلا میں داخل ہو تو یہ دعا ضرور پڑھیں۔ “اللہم انی اعوذ بک من الخبث والخباءث ۔ ” اے اللہ میں میں تیری پناہ چاہتا ہوں خبیث جنوں سے مرد ہو یا عورت ۔”

جب بیت الخلا سے باہر نکلتے وقت یہ دعا ضرور پڑھنا ہے۔’’غفرانک…‘‘ الحمدللہ الذی اذھب عنی الاذی و عافانی۔ ” سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہے جس نے مجھے ایزا دینے والی چیز سے دور کیا اور مجھے چین دیا ۔

میرے پیارے پیارے بچو! یہ ساری دعائیں ضرور یاد کریں اور عمل بھی ضرور کرنا ہے ۔۔۔۔۔اگر اس میں کچھ غلطی ہو تو امی سے پوچھ کر ٹھیک ٹھیک یاد ضرور کریں۔۔۔۔ اور ہمارے لیے دعائیں بھی کرنا ہے ۔ اب موبائل چھوڑ کر پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنا ہے ۔۔۔۔۔۔ سب بچوں کو پیار اور بہت ساری دعائیں ۔۔۔۔۔۔

حصہ