شمع

73

لب آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری

ابو! یہ آپ اتنی دیر سے یہاں کیا کر رہے ہیں۔؟

اتنے بڑے پلاسٹک کور کو آپ آپس میں کیوں جوڑ رہے ہیں؟

بس بیٹا میں نے سوچا کہ گیلری میں رنگ و روغن کر لوں۔

لیکن آپ تو پلاسٹک شیٹ جوڑ رہے ہیں روغن تو نہیں ہوا۔

دراصل رنگ و روغن نیچے گرے گا اس سے حفاظت کے لیے شیٹ بچھاؤں گا۔

اچھا لائیں میں بھی جوڑوں۔۔۔حسن نے اپنے ابو کی مدد کرنی چاہی۔

اچھا یہ دور رہ گئی تم یہ دونوں آپس میں جوڑو۔

لیکن یہ کیا آفاق صاحب یہ پلاسٹک شیٹ لے کر باہر کی جانب چل دیے۔

حسن تعجب سے اپنے والد کو دیکھ رہا تھا اور ان کے پیچھے پیچھے چل پڑا۔

باہر جا کر دیکھا تو گیلری کے نیچے پڑوسیوں کی گاڑی کھڑی تھی۔جس کو آفاق صاحب پلاسٹک کی شیٹ سے ڈھانپ رہے تھے۔

حسن ذرا نیچے ٹیپ لانا۔۔

آفاق صاحب نے حسن کو دیکھ کر کہا۔

آفاق صاحب نے اچھی طرح پلاسٹک گاڑی میں چڑھا دی۔
ابو پڑوس والے انکل غصہ کریں گے کہ آپ نے ہماری گاڑی میں پلاسٹک شیٹ کیوں چڑھائی۔
بیٹا اگر میں ایسے ہی کلر شروع کر دیتا۔اور ان کی گاڑی میں کلر گرتا تو ان کو زیادہ تکلیف ہوتی ۔
کسی کو تکلیف دینا۔۔کسی مسلمان کا شیوا نہیں ہے۔
حسن نے زندگی کا اہم سبق حاصل کر لیا تھا۔

حصہ