اتوار کے دن جنگل کے سارے جانور مل جل کر کھیلا کرتے تھے ۔ کھیل میں حصہ لینے کے لیے اور میچ دیکھنے کے لیے دوسرے جنگل سے بھی جانور شریک ہوتے تھے۔ جب گول کرتے تو خوشی سے شور مچا کر تالیاں بجاتے۔
ایک دن خرگوش، لومڑی، ہرن، بھالو ، بندر اور ریچھ فٹبال کھیل رہے تھے۔ دوسرے جنگل سے کچھ خطرناک جانور پہنچ گئے اور کہنے لگے ” ہمارے ساتھ فٹبال کھیلوں گے؟
ڈر کے مارے کوئی ہمارے ساتھ کوئی کھیلنا پسند نہیں کرتے تھے۔ اس لیے آج ہم سب یہاں آپ لوگوں کے پاس آئے ہیں ۔
سارے جانور سر جوڑ کر مشورہ کرنے لگے۔ خرگوش اور بندر نے کہا : ہم لوگ یہ خطرناک جانوروں کے ساتھ بالکل نہیں کھیل سکتے ۔ ہرن معصوم چہرہ بنایا اور کہنے لگے کہ ’’ مجھے تو بہت ہی ڈر لگتا ہے ۔ بھالو اور ریچھ ہمت نہیں ہارا اور کہنے لگے کہ ’’بھلا ڈرنے کی کیا بات ہے۔؟ اگر ڈرنا ہے تو صرف اللہ تعالٰی سے ڈرو۔‘‘ ہاں بھئی اللہ رب العالمین ہمارے حفاظت فرمائے گا۔۔۔۔انشاء اللہ !
سارے جانور کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے۔ بھالو نے کہا کہ ہم سب بہادر سپاہی ہیں ۔ کسی سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ریچھ نے کہا کہ ” میں تو ہمارے ٹیم کے کپتان بنوں گا۔۔۔۔ “۔ ریچھ نے کہا کہ” دیکھوں ! ہم ان کو بہترین سبق سیکھا دیں گے انشاءاللہ
سارے جانوروں نے خوب پریکٹس کی۔ مکمل تیاری کے ساتھ گراونڈ پر پہنچ گئے ۔ خطرناک ٹیم پہلے سے ہی گراونڈ پر پہنچے ہوئے تھے۔ ریچھ کپتان نے آگاہ کیا کہ ’’ آپ لوگ پریشان نہیں ہونا۔۔۔۔۔جلدی جلدی گول کرنے کی کوشش کرنا ہے۔
ورنہ وہ خطرناک ٹیم جیت جائے گے ۔
میچ وقت پر شروع ہو گیا ۔ ٹیم ون نے لگاتار تین گول کر دیا ہے۔ اب ٹیم ٹو ( خطرناک) کا ہوش اڑ گیا ۔ وہ اپنے ٹیم کو جگا دیا اور کہنے لگے کہ ” ارے دیہان سے کھیلوں ورنہ ہم ہار جائے گے۔ ” اب ٹیم ٹو ہوشیار ہو گئے۔” اور گول کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ اور دیکھنے والے ان کے ساتھیوں نے خوب زور زور سے تالیاں بجانے لگے۔ اسی طرح اب دونوں ٹیموں کے گول برابر ہوگئے ۔
اب دونوں ٹیموں کو ایک ایک گول کی ضرورت ہیں۔ ٹیم ون بہت پریشان ہوگئے ۔ پر آخرکار ٹیم ون گول کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس خوشی کے موقعے پر سارے جانور ملکر خوب تالیاں بجائے۔ آخرکار سارے جانور ٹیم ون کو پھولوں کا بارش برسا دیا۔۔۔۔۔ دونوں ٹیموں نے خوشی سے آپس میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے گلے ملنے لگے۔۔۔۔۔ انشاء اللہ اگلے اتوار کو پھر ملاقات ہو گی۔ فی امان اللہ۔۔۔ ۔