پھٹکری کے فائدے

324

چہرے کی جھریوں سے پریشان افراد کو گیلی پھٹکری چہرے پر مَلنی چاہیے اور خشک ہونے پر سادہ پانی سے دھو لیں۔ رفتہ رفتہ جھریاں کم اور جلد ٹائٹ ہوجائے گی۔ پھوڑے پھنسی کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔
3 سے 4 کپ پانی میں ایک چٹکی پسی ہوئی پھٹکری شامل کرکے اس پانی سے اگر کلیاں کی جائیں تو منہ کا السر ختم ہوجاتا ہے اور دانے، چھالے یا زخم بھی سوکھ جاتا ہے۔
اگر بچوں کو چوٹ لگ جائے اور خون نکلنے لگے تو زخم کو جراثیم سے پاک کرنے اور خون کو روکنے کے لیے بتایا گیا پھٹکری کا پانی چوٹ پر بہا دیں اور اس پانی میں روئی بھگو کر زخم صاف کریں۔
گرمی یا شدید سردی کی وجہ سے اگر ناک سے خون آنے لگے تو روئی کو بتائے گئے پھٹکری کے پانی میں بھگو کر اسے ناک کے دونوں سوراخ پر لگائیں، اس سے خون آنا بند ہوجائے گا۔
جلد کے کھلے مسام کو بند کرنے اور جھائیاں، جھریاں دور کرنے کے لیے اس پانی میں روئی ڈبو کر اسے چہرے پر لگائیں اور سوکھنے دیں تو مسام بند ہوجائیں گے۔ اگر زیادہ پسینہ آتا ہے اور پریشانی کا سبب بنتا ہے تو اس پانی کو بغلوں میں لگائیں اور اسی پانی کو پورے جسم پر کسی کپڑے کی مدد سے لگائیں تو پسینہ کم آئے گا۔

حصہ