-1لوگوں کو اپنے ’’پلان‘‘ بتانا چھوڑ دیں
جب آپ حد سے زیادہ شیئر کرنے لگیں تو آپ اپنی کامیابی کو کم کرتے ہیں۔ اپنے پلان اور معاملات کو چھپائیں اور جیت جائیں۔
-2’’نہیں‘‘ کہنا سیکھیں:
مضبوط شخصیت کے حامل لوگ دوسروں کو خوش کرنے سے پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ یہ کام ان کو مشکل میں تو نہیں ڈال دے گا، اور اگر ایسا ہو تو خود کو پریشانی میں ڈالنے کے بجائے انکار کرنا سیکھیں۔
-3 فیصلہ کریں اور ڈٹ جائیں:
بہت سے لوگوں میں اصولوں کی کمی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بہت جلد تکلیف دہ زندگی کی طرف واپس لوٹ جاتے ہیں۔ تبدیل ہونے کا فیصلہ کریں اور ڈٹ کر کوشش جاری رکھیں۔ یاد رکھیں کوشش تیز ہونا ضروری نہیں۔ مستقل ہونا ضروری ہے۔
-4تعداد میں طاقت ہے:
سب کچھ اپنے بل بوتے پر کرنا بہت مشکل ہے۔ اپنے ساتھ ایسے لوگوں کی ٹیم بنائیں جو آپ کو آگے بڑھائے اور سپورٹ کرے۔ تنہا بھیڑیا مت بنیں۔
-5 اپنی الجھنوں کو بھوکا رکھیں، اپنی توجہ کو پروان چڑھائیں
اردگرد کیا ہورہا ہے، کون کیا کہہ رہا ہے، کون کیا کررہا ہے… اس کے بجائے اپنے مقاصد پر فوکس کریں۔ اس طرح آپ ہر وہ چیز حاصل کر سکتے ہیں جو آپ چاہیں۔
-6 دوسروں کو اہمیت دیں:
کامیابی کا ایک اہم راز یہ ہے کہ دوسروں کی زندگیاں آسان بنائیں۔ کاروبار، تعلقات ہر جگہ یہ راز جیتنے میں آپ کے کام آئے گا۔ دوسروں کو اہمیت دینا، آسانیاں بانٹنا آپ کو اپنے کام میں آسانیاں دے گا۔