نینو ٹیکنالوجی میں دنیا کی دوسری بڑی سائنس دان

462

یہ سرتاپا حجاب میں ملبوس خاتون نینو ٹیکنالوجی میں دنیا کی دوسری بڑی سائنس دان پروفیسر تسلیم کی گئی ہیں۔ ان کا نام پروفیسر ڈاکٹر نجلا الردادی ہے۔ سائنس میں دنیا کی بڑی یونیورسٹی ’اسٹینفورڈ یونیورسٹی‘ مسلسل دو سال سے انہیں یہ ٹائٹل دے رہی ہے۔ غیر نامیاتی کیمسٹری اور نینو کی یہ قابل ترین پروفیسر گرین نینو ٹیکنالوجی کے لیے مرکبات تیار کرنے میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپلائی کرنے کے حوالے سے کئی پیٹنٹ رکھتی ہیں۔ سادہ زبان میں کہا جائے تو نینو ٹیکنالوجی انتہائی باریک اور ننھے ننھے آلات یا مشین بنانے کی ٹیکنالوجی کو کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کھجوروں سے کینسر کا علاج بھی دریافت کیا ہے۔ وہ 2023ء میں شہزادی نورا بنتِ عبدالرحمن یونیورسٹی سے ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی وہ کئی ایوارڈ رکھتی ہیں۔

حصہ