عمان

370

عمان براعظم ایشیا میں واقع ہے اس کی سرحدیں یمن، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے ملتی ہیں عمان تمام عرب ممالک میں پاکستان سے سب سے کم فاصلے پر واقع ہے۔ یہاں سیاسی نظام بادشاہت ہے سربراہ مملکت سلطان کہلاتا ہے یہاں کے موجودہ حکمران سلطان Haitham bin tariq ہیں ان سے پہلے عمان کے حکمران قابوس بن سعید تھے عمان کا سرکاری نام سلطنت عمان ہے مسقط یہاں کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ عمان کی آبادی 4.52 ملین نفوس پر مشتمل ہے یہاں کے اہم شہر مسقط، مطرح، صلالہ اور سیب ہیں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے 1997ء میں مطرح کو عالمی ورثہ قرار دیا تھا اس سلطنت کی تاریخ پانچ ہزار سال پرانی ہے عربی یہاں کی سرکاری زبان ہے یہاں کا قومی جانور Arabian Oryx ہے یہاں کی کرنسی ریال کہلاتی ہے قومی ائرلائن عمان ایئر ہے مسجد سلطان قابوس کا شمار دنیا کی بڑی مسجدوں میں ہوتا ہے عمان 17 اکتوبر 1971ء کو اقوام متحدہ کا رکن بنا اور اسی سال عرب لیگ کا بھی رکن بنا عمان کا وقت پاکستان کے وقت سے ایک گھنٹہ پیچھے ہے۔

حصہ