مظہر ہانی کی رہائش گاہ پر مشاعرہ

219

گزشتہ ہفتے مظہر ہانی نے امریکا سے تشریف لائی ہوئی پاکستانی نژاد شاعرہ ساجدہ کاظمی کے اعزاز میں ایک مشاعرہ ترتیب دیا۔ محمد علی گوہر نے نظامت کے فرائض انجام دیے ناظم مشاعرہ کے علاوہ اختر سعیدی‘ انور انصاری‘ سحر تاب رومانی‘ مظہر ہانی‘ تنویر سخن‘ اسد قریشی‘ رانا خالد محمود‘ کاشف غائر اور ساجدہ کاظمی نے اپنے اشعار پیش کیے۔ مظہر ہانی نے کہا ساجدہ کاظمی ایک جینوئن شاعرہ ہیں ان کی شاعری میں زندگی کے تمام مضامین نظر آتے ہیں سہل ممتتع میں بھی ان کے اشعار ہیں تاہم وہ بڑی بحروں میں بھی طبع آزمائی کر رہی ہیں ان کے ہاں گہرائی اور گیرائی نظر آتی ہے ساجدہ کاظمی نے کہا کہ میں جب بھی کراچی آتی ہوں یہاں کے شعرا کے حالات سے آگاہی حاصل کرنے کے علاوہ مشاعرے بھی پڑھتی ہوں کراچی میں بہت اچھی شاعری ہو رہی ہے ہم امریکا میں رہتے ہیں تو وہاں کے مسائل نظم کرتے ہیں لیکن ہمارے دل کی دھڑکنیں کراچی کے ساتھ رواں دواں ہیں۔

حصہ