مستعد گروپ آف پبلی کیشن اور بزم اردو کا مشاعرہ

209

مستعد گروپ آف پبلی کیشن اور بزم اردو پاکستان کے زیر اہتمام تیسرا سالانہ مذاکرہ بہ عنوان حسن معاویہ اتحاد اور مشاعرے کا انعقاد کراچی پریس کلب میں ہوا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی نے کی۔ قاری ہدایت اللہ مہمان خصوصی اور جمیل ادیب سید مہمان اعزازی تھے جب کہ راشد نور نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ عارف حسین ہاشمی نے خطبۂ استقبالیہ میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے ساتھ عوام الناس کو اسلامی تعلیمات سے آگاہی بھی فراہم کریں۔ قاری ہدایت اللہ نے کہا کہ مسلمان اس وقت ساری دنیا میں دوسری بڑی امت ہیں لیکن ان میں اتحاد کا فقدان ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم متحد ہو جائیں تاکہ ہم اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرسکیں۔ پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی نے کہا کہ تمام انبیا نے سچائی کا پرچار کیا خدا کی واحدانیت کا اعلان کیا ہمیں امن و سکون سے زندگی گزارنے کے طریقے بتائے لیکن مسلمانوں نے جب کبھی بھی آپس میں اختلافات کیے تو لڑائی جھگڑے ہوئے ایسے ہی موقع پر حضرت امام حسنؓ نے امیر معاویہؓ سے پرامن معاہدہ کیا اور مسلمانوںمیں خون خرابہ ہونے سے بچایا- مشاعرے میں ڈاکٹر شاداب احسانی‘ راشد نور‘ جمیل ادیب سید‘ اختر سعیدی‘ راقم الحروف ڈاکٹر نثار‘ خالد معین‘ عزیز الدین خاکی آسی سلطانی‘ طاہر سلطانی‘ تاج علی رانا‘ عقیل احمد ایڈووکیٹ او مفتی اسماعیل نے نعتیہ کلام پیش کیا۔

حصہ