ایک انڈو پاک مشاعرہ

146

میں نے یہاں ایک انڈو پاک مشاعرے میں بھی شرکت کی جس میں پاکستان کے علاوہ بھارت کے بہت سے شعرا نے بھی اپنا کلام سنایا جس سے مجھے احساس ہوا کہ دونوں ملکوں میں ثقافتی تعاون روز افزو ں ہے تاہم مشاعرے کے بعد جب میں نے اپنے اس دوست کے سامنے (جو مجھے یہاں لایا تھا) متذکرہ خیال کااظہار کیا تو وہ بہت ہنسا اور اس نے کہ ایہ جو تم مختلف شاعروں کے ناموں کے آخر میں امروہوی‘ مرادآبادی‘ جالندھری‘ لکھنوی‘ دہلوی اور امرتسری وغیرہ کے الفا سن رہے تھے اور سمجھ رہے تھے کہ یہ شعرا اس مشاعرے میں شرکت کے لیے انڈیا سے آئے ہیں تو معاملہ یوں نہیں ہے‘ دراصل ان شعرا نے دہلوی اور لکھنوی وغیرہ کے الفاظ یونہی شوشا کے لیے اپنے ساتھ ٹانکے ہوئے ہیں ورنہ یہ سب پاکستانی ہیں اور 1947ء میں بھارت سے مستقلاً ہجرت کرکے یہیں آباد ہو چکے ہیں۔

حصہ