شاعری بھی ودیعتِ الٰہی ہے‘ سعیدالظفر صدیقی

169

’’فنونِ لطیفہ کے تمام شعبوں میں شاعری ایک اہم شعبہ ہے‘ یہ ادارہ معاشرے کی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ شامل کرتا ہے، لیکن یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ شعرائے کرام کے منفی رجحانات پر مبنی اشعار سے بہت سی خرابیاں جنم لیتی ہیں۔ شاعری ودیعتِ الٰہی ہے‘ ہر شخص شاعری نہیں کرسکتا۔ جینوئن شعرا ہمارا سرمایۂ حیات ہیں‘‘۔ ان خیالات کا اظہار سعیدالفظر صدیقی نے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج رفیع الدین راز نے ایک اچھی نشست کا اہتمام کیا ہے جس میں ابوالخیر سکندر مہمانِ خصوصی ہیں جو کہ نظم کے بہت اچھے شاعر ہیں، لیکن غزل میں بھی ان کا اندازِ بیاں متاثر کن ہے۔ انہیں یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ دبستانِ کراچی میں اچھی شاعری ہورہی ہے۔ اس شعری نشست میں سعید الظفر صدیقی‘ رفیع الدین راز‘ ابوالخیر سکندر‘ اختر سعیدی‘ سلیم فوز‘ سلطان صدیقی‘ سحر تاج رومانی‘ راقم الحروف نثار احمد نثار‘ کشور عدیل جعفری‘ احمد سعید خان‘ رانا خالد محمود‘ غلام رسول جوہر اور یاسر سعید صدیقی نے اپنا کلام پیش کیا۔

حصہ