رنگت نکھارنا بے حد آسان

267

زیتون کا تیل مختلف مرکبات کی بدولت جلد کی خوب صورتی اور صحت کے لیے مفید ہے۔ اس سے تیار کردہ ماسک میں کیمیائی اجزا نہیں ہوتے لہٰذا یہ بے ضرر اور عمدہ خصوصیات کا حامل ہے۔ اکثر خواتین اپنی رنگت نکھارنے کی فکر میں رہتی ہیں اور اس مقصد کے لیے قیمتی کریمیں اور لوشن استعمال کرتی ہیں جن کے بے شمار نقصانات بھی ہیں۔ زیتون کے تیل سے گھر میں ماسک تیار کیا جاسکتا ہے۔
نسخہ-1 آدھا چمچ زیتون کا تیل لیجیے‘ اس میں دو چمچ چکوترے کا رس ڈالیں اور تھوڑی سی پسی ہوئی دار چینی شامل کرکے آمیزہ تیار کر لیجیے۔ اسے دس سے پندرہ منٹ تک چہرے پر لگائیں اور پھر تازہ پانی سے دھو ڈالیں۔ ہفتے میں دو بار یہ عمل کرنے سے آپ کی رنگت نکھر جائے گی۔
نسخہ -2 ایک چمچ مکئی کا آٹا‘ چوتھائی چمچ شہد اور آدھا چمچ زیتون کا تیل یکجا کرکے اچھی طرح ملا لیں اور اس میں تھوڑا سا دودھ شامل کرکے چہرے پر لگائیں اس آمیزے سے چہرے کے داغ دھبے دور ہوتے ہیں۔
نسخہ -3 آدھا چمچ زیتون کے تیل میں چوتھائی چمچ بادام کا تیل‘ ایک دو قطرے عطر گلاب اور آدھا چمچ سنتگرے کے چھلکے کا روغن شامل کیجیے‘ اسے ایک شیشے کی پلیٹ میں ڈال کر آمیزہ بنا لیجیے اور بیس منٹ تک چہرے پر لگائیں۔ یہ ماسک سردیوں کی خشکی دور کرتا ہے اور جلد کو تروتازہ اور صحت مند بناتا ہے مگر زیادہ چکنی جلد والی خواتین کو یہ ماسک نہیں لگانا چاہیے۔

حصہ