شعری مجموعہ ’’غزل میرا عشق‘‘ منظر عام پر آگیا

175

اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادر بخش سومرو کا پہلا شعری مجموعہ اردو زبان و ادب کا حصہ بن چکا ہے۔ اس کتاب کی تبصرہ نگاروں میں پروفیسر سحر انصاری‘ امجد اسلام امجد‘ رفیع الدین راز‘ نسیم سحر‘ اختر سعیدی‘ رانا خالد محمود‘ شاعر علی شاعر‘ بشریٰ فرخ‘ محمود اختر خان‘ جہاں آرا تبسم‘ ریاض ندیم نیازی‘ ثبین سیف‘ ڈاکٹر لبنیٰ عکس‘ شگفتہ شفیق اور مسرت شیریں شامل ہیں۔ ان صاحبان علم و دانش کی گواہی قادر بخش سومرو کے ادبی قد و قامِت میں اضافہ کر رہی ہے انہوں نے پامال ردیف قافیوں کی جگہ تازہ اور جدید لفظیات پر مشتمل ردیف قافیے استعمال کیے ہیں۔ ان کا مزاج شاعری روایت کے بہت قریب ہے۔ ان کے ہاں فکری وسعتیں اور خیال کی ندرت موجود ہے ان کی غزلیں شعری جمالیات کا آئینہ ہیں۔ انہوں نے تصوف پر بھی اشعار کہے ہیں ان کا پُرتاثیر اسلوب انہیں اپنے ہم عصر شعرا میں ممتاز کر رہا ہے۔

حصہ