کوا اور چڑیا

789

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک چڑیا اپنے بچوں کے ساتھ جنگل میں رہتی تھی۔ ایک دن موسلا دھار بارش ہوئی اور تیز ہوا چلنے لگی۔ جس کی وجہ سے چڑیا کا گھونسلا اڑ گیا۔ چڑیا اور اس کے بچے زمین پر گر پڑے۔ چڑیا قریب ہی رہنے والے کوے کے پاس گئی اور کہا بارش نہ رکنے تک کیا ہم تمھارے ساتھ رہ سکتے ہیں؟
کوے نےان کو اپنے پاس روکنے سے صاف انکار کردیا۔چڑیا کوے کا یہ رویہ دیکھ کر بہت مایوس ہوئی اس کے بعد، چڑیا نے اپنا مظبوط گھر بنا لیا۔ کچھ عرصہ کے بعد پھر ایک بہت بھاری طوفان آیا۔ جس کی وجہ سے کوےکا گھونسلا بھی ہوا میں اڑ گیا۔ کوا اپنے بچوں کے ساتھ چڑیا کےگھر گیا اور وہاں ٹھہرنے کی التجا کی۔
چڑیا بہت مہربان تھی۔اس نے کوے کو اپنے گھونسلے میں رکنے کی اجازت دے دی یہ دیکھ کربہت پشیمان ہوا کیونکہ کہ اس نے چڑیا کو اپنے گھر رہنے نہیں دیا، پھر بھی چڑیا نے آج اس کی مدد کی۔ اس کے بعد کوا اور چڑیا اچھے دوست بن گئے۔

حصہ