اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق انسانی زندگی کی تعمیر کے ذریعے رضائے الٰہی کا حصول۔
اسلامی جمعیت طالبات کا 5 نکاتی پروگرام:
1- طالبات تک اسلام کی دعوت پہنچانا۔ اسلام کا علم حاصل کرنے کے لیے رغبت دلانا۔ اسلام کے عملی تقاضوں کو پورا کرنے کا احساس پیدا کرنا، اور دوسرے نظام ہائے حیات کے مقابلے میں اسلام کی برتری ثابت کرنا۔
2- ایسی طالبات جو اسلامی نظامِ زندگی کے قیام کے لیے کام کرنے کو تیار ہوں انہیں جمعیت کے تحت منظّم کرنا۔
3- جو طالبات منظّم ہو جائیں ان کی فکری اور اخلاقی تربیت کے لیے مؤثر انتظام کرنا۔
4۔ طالبات میں بڑھتی ہوئی بے پردگی اور عریانی کے رجحان کو ختم کرکے اسلامی اقدار و اخلاق اور اسلامی عادات و خصائل کی ترویج کرنا۔
5۔ پاکستان میں اسلامی نظامِ تعلیم کے قیام کے لیے کوششیں کرنا اور طالبات کے جائز مطالبات منوانے اور ان کی مشکلات دور کرنے کی جدوجہد کرنا، نیز ان کے اجتماعی مسائل میں ان کی رہنمائی کرنا۔