کام کرنے کی برکت

188

پیغمبر اسلامؐ کے پاس ایک غریب آدمی نے جا کر عرض کی۔ ’’میرا ہاتھ بہت تنگ ہے۔ کوئی ایسی تجویز بتا دیجیے کہ یہ تنگی جاتی رہے۔‘‘
آپ نے پوچھا۔ ’’کچھ تمہارے پاس ہے بھی؟ اس نے کہا۔ صرف ایک دری اور ایک لکڑی کا پیالہ۔‘‘ فرمایا ’’دونوں چیزیں لے آئو۔‘‘
غریب اسی وقت دری اور پیالہ لے آیا۔ جنہیں آپ نے وہیں بیٹھے بیٹھے کسی کے ہاتھ آٹھ آنے میں بیچ دیا اور اسے دام دے کر فرمایا۔ ’’اس میں سے چار آنے کی تو ایک کلہاڑی لے آئو اور چار آنے کا آٹا آج کے لیے گھر میں دے آئو۔
تھوڑی دیر میں جب وہ آٹا گھر پہنچا کر اور کلہاڑی لے کر آپ کی خدمت میں دوبارہ حاضر ہوا تو آپ نے اپنے ہاتھ سے اس میں لکڑی کا دستہ لگا دیا اور فرمایا ’’جائو ہر روز جنگل میں جا کر اس سے لکڑیاں کاٹ لایاکرو۔ اور انہیں بیچ کر گھر کا خرچ چلایا کرو۔ پندرہ دن بعد پھر آنا اور ہمیں اپنا حال سنا جانا۔‘‘
غریب نے پندرھویں دن آکر عرض کی۔ گھر کا خرچ چلا کر اس وقت میرے پاس دو روپے موجود ہیں۔‘‘
آپ بہت خوش ہوئے اور وہ شخص تھوڑے عرصے میں خوش حال ہو گیا۔

حصہ