مینڈک موسم سرما میں نظر کیوں نہیں آتے

421

مینڈک کی بہت سی اقسام پائی جاتی ہیں۔ ان اقسام ہی کی بدولت مینڈک اپنی جسامت، رنگ اور شکل و صورت کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔ امریکا میں پائے جانے والے بعض مینڈک Tree Forg لمبائی میں ایک انچ سے زیادہ لمبے نہیں ہوتے۔ مینڈکوں کی ایک اور قسم Leopard Frog لمبائی میں دو سے چار انچ لمبے ہوتے ہیں، اسی طرح بل فروگ آٹھ انچ لمبے جبکہ ان کی ٹانگوں کی لمبائی دس انچ تک ہوسکتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ تمام مینڈک موسم سرما میں کہاں چلے جاتے ہیں؟ شمالی ممالک میں موسم سرما کے آغار پر کچھ اقسام کے مینڈک تالابوں میں چھلانگ لگانے اور ان کی تہہ میں موجود گارے اور کیچڑ میں روپوش ہوجاتے ہیں۔ تمام موسم سرما یہ وہاں سوئے رہتے ہیں۔ اس عمل کو سہ ماہی نیند کہتے ہیں۔ شدید سردی میں بھی تالابوں اور جوہڑوں کا پانی مکمل طور پر نہیں جمتا بلکہ سطح کے نیچے اپنی اصل حالت میں ہی رہتا ہے، اس وجہ سے مینڈکوں کو بھی سردی میں جم جانے کا خدشہ نہیں ہوتا۔ مینڈکوں کی آنکھیں اس کے سر کے بالکل اوپر ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ پانی میں چھپے رہنے کے باوجود سطح سے اوپر دیکھ سکتے ہیں، اسی خصوصیت کی بنا پر مینڈک اپنے شکاریوں کے خطرے سے آگاہ رہتے ہیں۔

حصہ