نعت رسول ؐ مقبول

373

جہاں میرے آقاؐ رہتے تھے
وہ گھر کتنا اچھا ہو گا
میرے آقاؐ نے پہنے جو
کپڑے کتنے اچھے ہوں گے
کتنا پیارا ہو گا بستر
دیواریں بھی پیاری ہوں گی
جو جو چیز بھی تھامی ہو گی
وہ ہر چیز ہی پیاری ہو گی
پیارے کتنے لوگ وہ ہوں گے
جو آقاؐ کے ساتھ تھے ہر دم
پیارا ہے وہ رب بھی کتنا
جس نے وہ محبوبؐ بنائے
ہم کو پھر امت ہے بنایا
ہم بھی واں پیارے تو ہوں گے

حصہ