سیما خان
آپ جانتی ہیں کہ تین آسان اور قدرتی اجزاء استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا طاقتور گھریلو ماسک تیار کرسکتی ہیں جو آپ کو صرف ایک ہفتے میں آپ کی عمر سے 10 سال جوان نظر آنے میں مدد دے گا۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام اجزاء آپ کے باورچی خانے میں پہلے سے موجود ہیں۔
یہ گھریلو آسان طریقہ جاپانی خواتین کے ایک خفیہ طریقے سے لیا ہوا ہے، اور بنانے میں انتہائی آسان اور استعمال میں انتہائی فائدہ مند ہے۔ آپ کو اسے ضرور آزمانا چاہیے۔
یہ گھریلو ماسک جاپانی خواتین صدیوں سے استعمال کررہی ہیں۔ اس سے آپ کی جلد نرم، جوان اور خوب صورت ہوجاتی ہے۔ اس کے لیے آپ کو صرف تین سادہ اجزاء کی ضرورت ہے، اور وہ اجزاء چاول، دودھ اور شہد ہیں۔ آپ کو صرف آسان طریقے پر عمل کرنا ہے۔
پہلے آپ کھانے کے تین چمچ چاول کو ایک گلاس پانی میں تین منٹ تک اُبالیں۔ پھر اسے چھان کر ٹھنڈا ہونے تک چھوڑ دیں۔
اب آپ چاولوں میں ایک کھانے کا چمچ دودھ اور ایک کھانے کا چمچ شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ یہ ماسک اب آپ چہرے پر لگائیں اور 10 سے 15 منٹ تک چھوڑ دیں۔
آپ اس ماسک کو ہٹانے کے لیے اُبلے ہوئے چاولوں کا بچا ہوا پانی بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ کم از کم ایک ہفتے تک اس ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں، تب ہی آپ اس کے حیران کن نتائج دیکھ سکتی ہیں۔ آپ کی جلد ہموار، خوب صورت اور چمکدار ہوجائے گی۔