مدیحہ صدیقی
پسند مجھ کو بھنڈی تو ہرگز نہیں
مگر شاید امی کو مرغوب ہے
کہتیں ہیں کھاوْ ہر اک چیز کو
غذا سے تو صحت ہی مطلوب ہے
تکّے پراٹھے چکن رول سب
بے شک چٹوروں کو مرغوب ہے
کھاتے ہیں ابو بڑے شوق سے
کہتے ہیں سبزی بہت خوب ہے
تشکر کی عادت بڑی چیز ہے
قدردان رب کو بھی محبوب ہے
مسکرائیے
٭استاد: منّے تم کل اسکول کیوں نہیں آئے۔
شاگرد:آپ ہی نے تو کہا تھا کہ بغیر سبق یاد کیے، اسکول نہ آنا۔
٭٭٭
٭ایک زمیندار نے نیا ملازم رکھا، ایک دن اس نے دیکھا، ملازم بھینس کو دودھ پلارہا ہے۔ زمیندار نے غصے میں آکر پوچھا، یہ کیا کررہے ہو، دودھ دوہنے کی بجائے، اسے پلارہے ہو۔ اس پر ملازم نے کہا:
’’دودھ بہت پتلا تھا جناب! میں نے سوچا، دودھ کو ایک چکر اور دے لوں۔‘‘
٭٭٭
٭ایک دوست: یار یہ قوالی والے قوالی کے وقت اپنے دونوں ہاتھ کانوں پر کیوں رکھ لیتے ہیں۔
دوسرا دوست: تاکہ اپنی آواز خود نہ سن سکیں۔
٭٭٭
٭استاد: آپ کے بیٹے نے اسکول کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
باپ: نالائق کہیں کا… گھر میں برتن توڑتا رہتا ہے اور یہاں ریکارڈ۔