اچھی نیند کے لئے کیا ضروری ہے؟

274

مہر النساء
نیند کھوئی توانائی کو بحال کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ اس سے ایک طریقے سے انسانی جسم کی بیٹریاں دوبارہ چارج ہوجاتی ہیں۔ رات کو ایک اچھی نیند ممکن ہے اگر آپ اپنی جسمانی اندرونی گھڑی کی سنیں اور اندازہ لگانے کی کوشش کریں کہ آپ کے لیے کیا کام بہتر ہیں۔ ذیل میں ان چیزوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے جن سے اجتناب تجویز کیا گیا ہے۔ اگر آپ سونا چاہتی ہیں۔
٭ شام کے وقت کفین لینے سے گریز کریں کیوں کہ یہ آپ کو کم از کم آٹھ گھنٹے تک چست اور پرجوش رکھے گی اس ضمن میں جو عام اشیاء استعمال کی جاتی ہیں وہ کافی‘ سافٹ ڈرنکس اور چاکلیٹ ہیں۔ اس کے بجائے رات کو کھانے کے بعد گرم دودھ پی لیں۔
٭ سونے سے پیشتر ورزش نہ کریں۔ اگر آپ نے عین سونے کے وقت سے قبل اپنے جسمانی افیونی مادوں کو بیدار کر دیا تو اس سے آپ کے جسم کا درجہ حرارت قدرے بلند ہو جائے گا اور نیند آنا مشکل ہو جائے گی۔ مشقت طلب کاموں کو رات کو بستر پر جانے سے کم از کم چھ گھنٹے پیشتر نمٹا دیا کریں۔
٭ اپنی خواب گاہ کو سوائے سونے کے کسی اور کام کے لیے استعمال میں نہ لائیں۔ ٹیلی ویژن دیکھنے یا مطالعہ کرنے کے لیے کسی اور کمرے کا استعمال کریں اگر آپ کو ان چیزوں سے نیند لانے میں دشواری پیش آتی ہے۔
٭ گھڑی مت دیکھیں۔ اس سے آپ کے ذہنی تنائو میں اضافہ ہو جائے گا اور نیند نہ آنے کے بارے میں آپ کی فکر اور بڑھ جائے گی۔

حصہ