مسکرائیے

316

٭ مچھر کا بچہ پہلی دفعہ اڑا اور جب واپس آیا تو اس کے باپ نے پوچھا تمہیں پہلی اڑان میں کیا محسوس ہوا؟ مچھر کا بچہ بولا بہت مزا آیا مجھے دیکھ کر ہر کوئی تالیاں بجا رہا تھا۔
٭٭٭
٭ فوجی افسر نے سپاہیوں کی دعوت کی اور کہا کہ ’’کھانے پر اس طرح ٹوٹ پڑو جس طرح دشمن پر ٹوٹ پڑتے ہو‘‘ پھر کیا تھا سب سپاہی کھانے پر ٹوٹ پڑے ایک سپاہی کھانے کے بعد اپنی جیب میں بھی رکھنے لگا۔ آفیسر نے حیرت سے پوچھا یہ کیا کررہے ہو، سپاہی نے کہا جتنے مار سکتا تھا مار لیے باقیوں کو قید کر رہا ہوں۔
٭٭٭
٭ رخسانہ (اسلم سے) تم اردو کتنا رک رک کر پڑھتے ہو۔ ہماری مُنی کو دیکھو کیسا فر فر پڑھتی ہے۔ پڑھو مُنی۔
مُنی: فر فر فر فر
٭٭٭
٭ ایک استانی کا ان کی کلاس کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا گیا دوسرے دن استانی صاحبہ بچوں کو ایک ایک فوٹو دیتے ہوئے کہنے لگیں۔ جب تم بڑے ہو جائو گے تو حیرت سے اس تصویر کو دیکھو گے اور کہو گے یہ سائرہ ہے جو لندن چلی گئی یہ ارم ہے جو امریکہ میں ہے یہ قاسم ہے جو بوڑھا ہو چکا ہے۔
قاسم جل کر بولا ’’اور یہ استانی صاحبہ ہیں جو اب انتقال کر چکی ہیں۔‘‘
٭٭٭
٭ پولیس افسر (دوست سے) میں نے آج ایک آدمی کو رنگے ہاتھوں پکڑا دوست وہ کیسے؟
پولیس افسر رنگ کر رہا تھا میں نے پکڑ لیا۔

حصہ