جدید معلومات

310

محمد جاوید بروہی
(1) یو اے ای اور کسی ایک ملک میں مسلسل پانچ میچز میں پانچ سینچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر کون ہیں؟
(کرس گیل، بابر اعظم)
٭٭٭
(2) امریکا میں کتنے ریڈیو اسٹیشن ہیں؟ (15330، 14500)
٭٭٭
(3) ہاکی ایشیا کپ کا موجودہ چیمپئن کون سا ملک ہے؟
(بھارت، جنوبی کوریا)
٭٭٭
(4) کون دنیا کے واحد بولر ہیں جنہوں نے مسلسل 5 ٹیسٹ میچز میں 5-5 وکٹیں حاصل کیں؟
(محمد حفیظ، یاسر شاہ)
٭٭٭
(5) راشد خان IPL کھیلنے والے کس ملک کے پہلے کرکٹر ہیں؟
(بنگلہ دیش، افغانستان)
٭٭٭
(6) حیدر العبادی کس ملک کے موجودہ وزیراعظم ہیں؟
(ایران، عراق)
٭٭٭
(7) دنیا میں سب سے زیادہ چورنگیاں کس ملک میں ہیں؟
(جاپان، فرانس)
٭٭٭
(8) انڈر 17 ورلڈ کپ فٹبال کا موجودہ چیمپئن کون سا ملک ہے؟
(برازیل، انگلینڈ)
٭٭٭
(9) 2022ء کے فٹبال ورلڈ کپ کا میزبان کون سا ملک ہو گا؟
(بحرین، قطر)
٭٭٭
(10) یورپی یونین کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک کون سا ہے؟
(فرانس، جرمنی)
٭٭٭
(آبادی کے لحاظ سے نائجیریا کا سب سے بڑا شہر کون سا ہے؟
(ابو جا، لاگوس)
جوابات
(1) بابر اعظم، (2) 15330، (3) بھارت، (4) یاسر شاہ، (5) افغانستان، (6) عراق، (7) فرانس، (8) انگلینڈ، (9) قطر، (10) جرمنی، (11) لاگوس

حصہ